تخلیقی لکھائی creative writing urdu
#تخلیقی_لکھائی
السلام علیکم 😊
سب سے پہلے کہانیاں پسند کرنے کا بہت شکریہ 💛بہت سے ٹیچرز سوال پوچھ رہے ہیں کہ میں نے ان بچوں کو لکھنا کیسے سیکھایا۔تو جو لوگ نئے ہیں پیج پر ان کے لئیے یہ بچے میرے پاس اوّل ادنی سے ہیں۔میں نے ان کو اردو سیکھانے کے لئیے روایتی طریقےاستعمال کیئے میری والدہ بھی ٹیچر ہیں تو ذیادہ تر امی کے طریقے سے پڑھایا۔لیکن جائزے کے لئیے اور ہوم ورک دینے کے لئیے جدیدطریقے اپنائے۔ آپ کو بہت سے آئیڈیائز میرے پیج سے مل جائیں گے۔
۱-درجہ اوّل ادنی :
*جب دو حرفی تین چار پانچ حرفی الفاظ لکھنے سیکھے تو ٹاسک یہ ہوتا تھا کہ خود سے لفظ بنائیں مثلاً :با ۔۔۔باب،باپ،بات،باٹ،بال،باغ،باڑ، یہ بچے خود لکھیں بےشک وہ با معنی لفظ بنتا ہو یا مہمل لیکن لکھیں خود۔#سو_لفظوں_کے_سو_نمبر
#سادہ_جملے_بنائیں
*ڈرائنگ بنائیں کچھ بھی پھر مجھے بتائیں ان نے کیا بنایا*
۲-درجہ اوّل اعلی :
ون کلاس کے سلیبس میں ایک دم سے پیاسا کوا کہانی آگئی۔بچوں کو یاد نہیں ہو رہی تھی۔میں نے پوری کہانی کے توڑ بنوائے۔اگلے دن کہانی کی املا بولی ،بچے کہانی توڑ کے ساتھ لکھ چکے تھے ان نے کہانی لکھ لی۔پھر کہانی کتاب سے پڑھوائی۔اگلے دن کہادوبارہ سے کہانی لکھو بچوں کو کافی یاد ہو چکی تھی ٹیسٹ لیا کچھ یاد تھی کچھ خود سے بنا کر لکھی۔تب سے اسی طرح چھوٹی چھوٹیکہانیاں لکھوانا شروع کی۔
*ڈرائنگ بنائیں کچھ بھی پھر مجھے بتائیں ان نے کیا بنایا*
۳-جماعت دوم :
جماعت دوم میں تو کرونا کی وجہ سے ذیادہ چھٹیاں ہی رہی پر چھوٹے چھوٹے سے خطوط دعوتی پیغام لکھوائے ۔جس کا مضمون بچےخود لکھتے تھے میں صرف پیٹرن بتاتی تھی۔
*ڈرائنگ بنائیں کچھ بھی پھر مجھے بتائیں ان نے کیا بنایا*
۴-جماعت سوم :
اب بچوں کو اردو لکھنی اور پڑھنی آگئی ہے الحمدللّٰہ 💛تو تقریباً روز ہی تخلیقی کام دیتی ہوں۔
*بچے روز حساب کے عبارتی سوالات خود بنا کر لاتے ہیں اور حل کرتے ہیں (مطلب سوال کی عبارت بھی خود لکھتے ہیں)
*ڈرائنگ بنائیں کچھ بھی پھر مجھے بتائیں ان نے کیا بنایا* ڈرائنگ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہے۔
*کہانی جو میں کلاس میں لکھوائی جاتی ہے اس کو میں ایسے آگے چلاتی ہوں :
آمنہ ایک لڑکی ہے جو اپنی دوست کے ساتھ امی ابو سے پوچھے بغیر آم کے باغ کی سیر کو جاتی ہے۔۔۔۔(اس کے بعد تھوڑا توقفپھر بچوں کی باتیں سنتی ہوں کہ وہ کیا سوچ رہے )
وہاں دونوں بچیوں کو خوفناک آوازیں آتی ہیں وہ ڈر جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔(بچے سوچ کے بتاتے ہیں کہ خوفناک آوازوں کی کیا وجہہوگی)
آج کل ٹیچرز نے املا کے الفاظ یاد کروانا شروع کر دیئے ہیں میری امی کا طریقہ ہے کہ الفاظ کو جوڑنا سیکھائیں۔فرض کریں لفظ ہےپاکستان ،تو ڈائریکٹ لفظ نہ بولیں بلکہ ایسے کہیں پ کی لفظی شکل کے ساتھ الف ملائیں اب ک کی آدھی شکل اس کے ساتھ سکی ۳ شوشے بنائیں ۔۔۔۔
آخر میں ہوم ورک ہمیشہ وہ دیں جو بچوں کے ذہن کو متحرک کر دے۔
Comments
Post a Comment