Posts

Showing posts from January, 2022

Creative writing تخلیقی لکھائی

Image
 السلام علیکم ! #تخلیقی_لکھائی   #سرگرمی میدان سے کوئی ایک چیز ڈھونڈنی ہے جو بھی آپ کو پسند آئے ۔کوئی شاپر،لکڑی پتھر ،پھول یا تتلی اور اس کے حوالے سے چند سطریں لکھنی ہیں اور اس کی تصویر بھی بنانی ہے۔ ‎#حاصلات ۱-مشاہدہ  کرنا ۲-تصویر بنانے کے لئیے چیز کو بغور دیکھنا  ۳-جو مشاہدات کے بارے میں سوچنا  ۴-اپنے مشاہدات کو الفاظ دینا  ۵-اپنے الفاظ کو لکھنا #آج_اسکول_کے_میدان_میں_گئے مجھے وہاں سے ایک____ملا۔۔۔  یہاں تک میں نے لکھوایا اس سرگرمی کے کچھ اصول طے کیئے۔ ۱-صرف ایک چیز اٹھانی ہے۔ ۲-میدان کے ساتھ چھوٹا سا باغ ہی وہاں بھی جا سکتے ہیں۔ ۳-کوشش کریں کہ آپ کی چیز باقی بچوں سے مختلف ہو۔ ۴-چیز کی ڈرائنگ بالکل اس چیز جیسی ہو۔البتہ چھوٹی یا بڑی ہو سکتی ہے۔ ۴-چیز کے رنگ ، سائز اور ظاہری ہیت کے بارے میں لکھنا ہے۔ بچوں نے گھونگے بھی جمع کیئے تھے ہم نے وہ گھونگے گلاس میں ڈال دیئے ،ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ شیل ہیں اور ان میں مٹی ہے 💛 پر وہ گھونگے زندہ تھے اور چلنے لگے ،اس سرگرمی سے بچے بہت لطف اندوز ہوئے اور بہت کچھ سیکھا بھی،لکھائی گندی ہے پر یہ کمرہ جماعت سے باہر...

Lesson plan سبقی منصوبہ بندی

  # سبق _ کی _ منصوبہ _ بندی #لیسن_پلین السلام   علیکم  ! یہ   تحریر   میری   بھانجی   آمنہ   کے   لئیے   💛   جن   نے   ابھی   فیلڈ   جوائن   کی   ہے   اور   لیسن   پلین   لکھنے   سے   بہت   ذیادہ   تنگ   ہیں   😂   بیٹا   صبر لیسن   پلین   لکھنا     کاپی   چیکنگ   کے   بعد   دوسرا   بڑا   مشکل   کام   لگتا   مجھے  !!  اور   میں   لمبے   لمبے   لیسن   پلینز   لکھنے   کے   حق   میں   بھی   نہیں۔ بےشک   آپ   کتنے   ہی   تجربہ   کار   ٹیچر   ہوں   پر   کم   از   کم   اتنا   علم   ضرور   ہونا   چاہئیے   کہ   ان   نے   کلاس   میں   جا   کر   کیا   پڑھانا   ہے۔کیونکہ   جب یہ   بھی ...