Lesson plan سبقی منصوبہ بندی
#سبق_کی_منصوبہ_بندی
#لیسن_پلین
السلام علیکم !
یہ تحریر میری بھانجی آمنہ کے لئیے 💛 جن نے ابھی فیلڈ جوائن کی ہے اور لیسن پلین لکھنے سے بہت ذیادہ تنگ ہیں 😂 بیٹا صبر
لیسن پلین لکھنا کاپی چیکنگ کے بعد دوسرا بڑا مشکل کام لگتا مجھے !! اور میں لمبے لمبے لیسن پلینز لکھنے کے حق میں بھی نہیں۔
بےشک آپ کتنے ہی تجربہ کار ٹیچر ہوں پر کم از کم اتنا علم ضرور ہونا چاہئیے کہ ان نے کلاس میں جا کر کیا پڑھانا ہے۔کیونکہ جبیہ بھی نہیں پتا ہو گا تو بہت سا وقت ٹاپک سوچنے میں گزر جائے گا۔
اگر ایک دن میں آپ نے 8 پیریڈ لینے ہیں تو کم از کم آپ کو یہ باتیں آپ کے علم میں ہونی چاہئیں:
۱-سبق کا موضوع Topic
۲-حاصلات SLOs
۳-کم از کم ایک سرگرمی Activity
(جو LND والے ٹیچرز ہیں وہ تو ہر دن ہر سبجیکٹ کا پریکٹس ٹیسٹ ہی کروائیں )
*آپ کو کتاب میں موجود اسباق کے حوالے سے علم ہوگا تو اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اگر کوئی خاص دن جیسے 9 نومبر تو کتاب سےعلامہ اقبال والا سبق پڑھا دیں ۔یکم مئی کو پیشے والا سبق اور اس میں مزدور کے حوالے سے بتا دیں*
#سرگرمیاں
کم تعداد والے اسکول ٹیچرز ملٹی گریڈ ٹیچنگ کر رہے ہیں ذیادہ تعداد والوں کی کلاس میں ۴۰ ،۷۰بچے ہیں ایسے میں سرگرمیاںکروانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔لیکن بچوں کو سیکھانے کے لئیے سرگرمیاں کروانا بہت ضروری ہے۔تو آسان سرگرمیاں ڈیزائن کریں اسکے لئیے یہ ٹپس ہیں۔
۱-جو سرگرمی آپ نے کروانی ہے وہ نہایت سادہ ہو۔
۲-سرگرمی ایسی ہو جس میں ذیادہ سے ذیادہ بچوں کو شامل کیا جا سکے
۳-سرگرمی ایسی ہو جس کا مواد بآسانی میسر ہو اور آپ کو اس کے لئیے محنت نہ کرنی پڑے۔
۴-سب سے اہم یہ ہے کہ سرگرمی بچوں کے موڈ کے مطابق ہو،ہو سکتا ہے کہ آپ نے تو بہت زبردست سرگرمی ڈیزائن کی ہو لیکن بچےاس میں دلچسپی نہ لے رہے ہوں تو اس کو چھوڑ دیں۔
۵-سرگرمی سبق سے مطابقت رکھتی ہو۔
۶-اپنے پاس لکڑی کے بلاکس ،ڈھکن،ڈسپوزبل گلاس،قینچی،چارٹس اور گوند وغیرہ رکھیں۔
۷-اگر آپ کو سرگرمی کے لئیے گاڑی چاہئیے تو آپ لکڑی کے بلاک کو کہہ دیں یہ گاڑی ہے۔بچے اپنے تخیل میں اس کو گاڑی ہی بنالیں گے۔اگر آپ مارکر کے ڈھکن میں سکیل ڈال کر پر بنائیں گے تو وہ بچوں کے لئیے جہاز بن جائے گا ۔
۸-جس دن آپ نے سبق سمجھانا ہے اس کام نہ لکھوائیں جیسے فقاریہ جانوروں کے بارے میں بتانا ہے تو صرف سمجھائیں۔ایسیطرح ضرب یا منفی کے سوالات ۔۔۔
#جائزہ :
جائزے کے لئیے جو مین سرگرمی کروائی ہے بچوں سے اس کو ہی بیان کرنے کو کہیں
#گھر_کا_کام
گھر کے لئیے کم کام دیں لیکن وہ کام ایسا ہونا چاہئیے جو بچوں کے ذہن کو متحرک کر دے ۔جسے #عبارت_کی_تفہیمcomprehension کرواتی ہوں تو جو پیراگراف بچوں کو دیتی ہوں وہ کلاس میں ہی لکھوا دیتی اس کے ساتھ ۵ سوال بھی اور بسبچوں کو ایک لفظ کا جواب دینا ہوتا وہی ۵ لفظ گھر کا کام ہے۔لیکن اس کو کرنے کے لئیے بچوں کو وہ عبارت ضرور پڑھنی پڑے گی۔
#hiraseclc
Comments
Post a Comment