انوکھے گیارہ جرمہی حروف urdu haroof
#آؤ_اردو_سیکھیں
#انوکھے_گیارہ
اسلام علیکم ! پچھلے کالم میں ہم نے شرارتی ۹ کے حوالے سے پڑھا تھا ۔آج ہم انوکھے ۱۱ کے حوالے سے سیکھیں گے ۔ انگریزیالفاظ لکھتے ہوئے ہمیں صرف فونکس یا سکائی ، گراس اور روٹ لیٹرز کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔ لیکن اردو حروف ملا کر لفظ لکھتےہوئے صوتوں ،عرشی فرشی اور اصلی حروف کے ساتھ ساتھ حروف کی بناوٹ کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ کون سے حروف لائن سےاوپر لکھے جاتے ہیں کون سے نیچے، کون سے حروف جوڑ کر لکھے جاسکتے ہیں کون سے نہیں کون سے حروف کے شوشے اُبھار میںبدلتے ہیں ، بڑی چھوٹی “ر” میں کیا فرق ہے ؟ “د” کو قاعدہ کیا ہے ؟
#جرمہی_حروف_کا_اصول
کھبی آپ نے غور کیا کہ لفظ “سیب” ،“س” اور “ی” جب “ب” کے ساتھ ملے تو کل 4 شوشے بنائے گے لیکن “سیر” میں “س” اور “ی” جب “ر” کے ساتھ ملے تو 3 شوشے اور ایک اُبھار بنایا گیا کیوں؟؟
#انوکھے ۱۱ کون ہیں ؟؟
اردو الفاظ بناتے ہوئے بعض حروف ایسے ہوتے ہیں کہ اپنے سے پہلے آنے والے شوشے والے حرف کے ساتھ ملتے ہیں تو ان کاآخری شوشا اُبھار میں بدل جاتا ہے۔ان کو انوکھے ۱۱ یا جرمہی حروف کہا جاتا ہے ۔
جرمہی حروف کی کل تعداد ۱۱ ہے - اور اس کا نام ہی ان ۱۱ حروف کا مجموعہ ہے۔
#جرمہی
ج = ج کا خاندان (ج،چ،ح،خ)
ر = ر کا خاندان (ر،ڑ،ز،ژ)
م
ہ
ی
انوکھے گیارہ سے پہلے جب شوشے والے حروف آتے ہیں تو آخری شوشا اُبھار میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔
⚡️ج⚡️ کے خاندان کی مثالیں :
س +ج =سج
س+چ=سچ
ص+ب+ح =صبح
س+خ+ی =سخی
ان تمام الفاظ میں جب شوشے والے حروف ج کے خاندان سے جڑے تو شوشا تبدیل ہوا۔
⚡️ ر ⚡️کا خاندان: سر،سڑا،سبز یہ تمام الفاظ میں جب شوشے والے حروف ر کے خاندان سے جڑے تو شوشا ابھار تبدیل ہوا۔
⚡️م⚡️
یہ الفاظ لکھتے ہوئے اکثر شوشوں کی غلطی ہو جاتی ہے ۔
ہم ۔ ہ کے دو شوشے نہیں لکھے جائیں گے
ہماری۔شمال۔سمت
⚡️ہ⚡️
شہر،شہسوار اور شہ رگ وغیرہ
⚡️ی⚡️
قریشی اور فرشی اور کرسی
اردو حروف کی بناوٹ کے حوالے سے بہت کم معلومات میسر ہیں یہ تمام مواد میں نے مختلف جگہوں سے ریسرچ کرکے حاصل کیاہے اور بچوں کو سیکھانے کے لئے “انوکھے گیارہ” نام تجویز کیا ہے ۔
#حراظفر
Comments
Post a Comment