کلیدی الفاظ۔تیز تعددی الفاظ kaledi alfaz
#آؤ_اردو_سیکھیں
#حراظفر
#HighFrequencyWords
#تیز_تعددی_الفاظ
#کلیدی_الفاظ
اسلام علیکم !
آج کا کالم #کلیدی_الفاظ کے بارے میں ہے ۔ جب بچے اردو کا ابتدائی قاعدہ سیکھ لیتے ہیں تو ان کے پاس روزمرہ میں استعمالہونے والی چیزوں ذخیرہ الفاظ جمع ہو جاتا ہے ۔ اس کے بعد بچوں کو کلیدی الفاظ یاد کروائیں جس کی مدد سے وہ آسانی سے روزمرہجملے بنا سکیں گے۔
⚡️#کلیدی_الفاظ کیا ہیں ؟
کلیدی الفاظ:
۱- جملے میں بار بار استعمال ہوتے ہیں ۔
۲-ان کے بغیر جملہ مکمل نہیں ہوتا ۔
۳-ان کے بغیر جملے کا مفہوم واضع نہیں ہوتا ۔
۴-آسان الفاظ میں سمجھنے کے لئے کہہ سکتے ہیں کہ اسم ،فعل، فاعل اور مفعول کے علاوہ جملے کو جوڑنے والے تمام الفاظ کلیدیہوں گے۔
۵- ابتدائی جماعتوں میں بچوں کی آسانی کے لئے حروف کی مختلف اقسام (حروف عطف،جار،استفہام،شرط اور ندا وغیرہ) کو الگالگ کرنے کے بجائے ان کو مجموعی طور پر کلیدی الفاظ کے طور پر متعارف کروایا جاتا ہے ۔
۶-جس طرح انگریزی میں high_frequency_words# ہوتے ہیں اسی طرح اردو میں تیز تعددی الفاظ یا کلیدی الفاظ ہوتے ہیں
⚡️#کلیدی_الفاظ کا ذخیرہ
*ہے ۔ہوں۔ہیں-ہی
*تھا-تھی-تھے-تھیں
*گا-گی-گے
*کا-کی-کے-کو
*جانا-جائے-جاؤ-جائیں
*آنا-آؤ-آئے-آئیں
*جس-جب-جو-جی
*کب-کیا-کون-کس-کسی
*یہ -وہ-آپ-سب۔ہم۔تم۔دو-رکھو-اور-میرا-ہمارا-سے۔ہاں-نہ-کرنا -اگر-مگر-اوپر -نیچے-قریب۔دور-بھی-نہیں
⚡️ کلیدی الفاظ سے سادہ جملے بنانا:
مثالوں کی مدد سے دیکھیے کلیدی الفاظ کا یہ ذخیرہ سادہ جملے بنانے میں کیسے معاون ہے۔
۱-#یہ _____#ہے
(ان دو کلیدی الفاظ سے بچہ بہت سے سادہ جملے بنا سکتا ہے۔)
*یہ کتاب ہے۔
*یہ آم ہے۔
*یہ کرسی ہے۔
۲-یہ_____کا_____ہے۔
یہ دادا کا طوطا ہے ۔
یہ امی کا دوپٹہ ہے-
یہ چچا کا بیگ ہے۔
۳-وہ——— رہا ہے۔
وہ رو رہا ہے۔
علی سو رہا ہے-
وہ کھیل رہا ہے-
وہ پڑھ رہا ہے-
وہ کھانا کھا رہا ہے۔
کلیدی الفاظ سے جملے بنانے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کر دوں گی ۔ اگر کلیدی الفاظ کو بچہ ابتدائے جماعتوں میں سیکھ لے تو خود سادہجملے بنانے کے قابل ہو جائے گا کیونکہ اردو کے ذیادہ تر جملوں میں یہی الفاظ بار بار آتے ہیں ۔اور LND کے لئے تو بہت ہیزبردست ہے ۔ابتدائی جماعتوں سے ہی کمرہ جماعت کے ایک گوشے میں کلیدی لکھ کر لگا دیئے جانے چاہئے -
#حراظفر
#ZeeLeo
Comments
Post a Comment