Creative writing تخلیقی لکھائی
السلام علیکم !
#تخلیقی_لکھائی
#سرگرمی
میدان سے کوئی ایک چیز ڈھونڈنی ہے جو بھی آپ کو پسند آئے ۔کوئی شاپر،لکڑی پتھر ،پھول یا تتلی اور اس کے حوالے سے چند سطریں لکھنی ہیں اور اس کی تصویر بھی بنانی ہے۔
#حاصلات
۱-مشاہدہ کرنا
۲-تصویر بنانے کے لئیے چیز کو بغور دیکھنا
۳-جو مشاہدات کے بارے میں سوچنا
۴-اپنے مشاہدات کو الفاظ دینا
۵-اپنے الفاظ کو لکھنا
#آج_اسکول_کے_میدان_میں_گئے مجھے وہاں سے ایک____ملا۔۔۔
یہاں تک میں نے لکھوایا اس سرگرمی کے کچھ اصول طے کیئے۔
۱-صرف ایک چیز اٹھانی ہے۔
۲-میدان کے ساتھ چھوٹا سا باغ ہی وہاں بھی جا سکتے ہیں۔
۳-کوشش کریں کہ آپ کی چیز باقی بچوں سے مختلف ہو۔
۴-چیز کی ڈرائنگ بالکل اس چیز جیسی ہو۔البتہ چھوٹی یا بڑی ہو سکتی ہے۔
۴-چیز کے رنگ ، سائز اور ظاہری ہیت کے بارے میں لکھنا ہے۔
بچوں نے گھونگے بھی جمع کیئے تھے ہم نے وہ گھونگے گلاس میں ڈال دیئے ،ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ شیل ہیں اور ان میں مٹی ہے 💛 پر وہ گھونگے زندہ تھے اور چلنے لگے ،اس سرگرمی سے بچے بہت لطف اندوز ہوئے اور بہت کچھ سیکھا بھی،لکھائی گندی ہے پر یہ کمرہ جماعت سے باہر کی گئی سرگرمی ہے اس لیئے !
سائنس اردو میں پڑھائی جائے تو بچے اس سے لطف اندوز بھی ہوں اور رٹا لگانے کے بجائے سمجھ کے پڑھیں ۔
Comments
Post a Comment