Posts

Showing posts from August, 2024

مار نہیں پیار

  #سو_لفظی_کہانی #مار_نہیں_پیار  ٹیچر نادر نے عمر کے پیٹ میں پینسل کا سکہ مار دیا ہے۔ درد سے کراہتے عمر کو دیکھ کر استانی نے زوردار تھپڑ نادر کے گال پر جڑ دیا۔ نادر کے والد سیاسی آدمی تھے۔پنچایت بلوا لی۔ پنچایت نے فیصلہ کیا کہ استانی نادر سے معافی مانگے۔ استانی نے معافی مانگ لی۔ دس سال بعد : بریگنگ نیوز : حکومت نے جسمانی سزا دینے پر پابندی لگا دی۔ نیچے پٹی میں خبر چل رہی تھی : جھگڑے کر دوران نادر نامی شخص نے اپنے کزن کو پیٹ میں چاقو مار  دیا حراظفر

سو لفظی کہانی بے لوث محبت

  وہ سرکاری سکول ٹیچر تھی۔ ساتھی ٹیچر:کچھ ذیادہ ہی پیار سے پڑھاتی ہے یہ کھبی ان بچوں کو کاپی    پینسل لے کر دیتی ہے کھبی کھانا۔۔۔ دوسری ٹیچر :اپنے بچے جو نہیں اس کے! قہقہے گونجے۔ وہ ان سے بےخبر اپنے شاگردوں کو سنہری خواب دیکھا رہی تھی۔ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بسترِ مرگ پر اکیلی تھی۔ ساتھی ٹیچرز :اللہ مشکل آسان کرے، کون کرئے گا اس کی دیکھ بھال؟ شاگردوں کو پتا چلا،شہر کے مہنگے ترین ہسپتال میں علاج شروع ہوا۔انجینئر،ڈاکٹر،پائلٹ ہاتھ باندھے بستر کے پاس کھڑے ہیں کہ بےلوث محبت کا قرض اتار سکیں۔

Creative lesson plans

  مجھے پسند ہے پڑھانے کے نئے طریقے سیکھنا،میں بہت سے پیجز کو فالو کرتی ہوں۔وہ لوگ اپنی زبان میں تعلیم دیتے اور پرائمری سے ہی بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔ایک بار میں نے ایک ورک شیٹ دیکھی تھی شاید گریڈ ون یا ٹو کی اس میں نے نے سکول کے سو دن پڑھانے کے بعد بچوں کو وہ ورک شیٹ دی اس میں دو سرگرمیاں تھیں ایک کہ کوئی سے سو الفاظ لکھیں۔دوسرا :سو سال بعد آپ کیسے ہوں گے تصویر بنائیں اور جملے لکھیں۔بچے نے قبر بنائی تھی اور لکھا تھا میں مرا ہوا ہوں گا۔بچوں کے آگے زبان کی کوئی رکاوٹ نہیں۔وہ آسانی سے اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے۔ حساب میں بھی ہم نے میڈیم میں الجھایا ہوا بچوں کو جبکہ میتھ تو یونیورسل ہے “+” جمع کی یہ علامت ہر ملک میں آپ کو ایک ہی جواب دے گی۔پھر ورڈ پرابلم اتنے مزے کی بچوں کو سچویشنز دی جاتی ہیں 2+2=4 اس مساوات کا عبارتی سوال بنائیں۔بچے خود سے سوال سوچتے اس کو حل کرتے اور ایک ہم ہیں بچوں کے آگے زبان کی دیوار کھڑی کی ہے بچے آ کر پوچھتے ٹیچر اس میں پلس کرنا یا مائنس 🫤 یہ پرانی تصاویر ہیں شاید جماعت سوم LND کی بچوں نے سوال بھی خود بنائے اور حل بھی خود کیئے۔

Back to school teaching strategy

Image
  جیسا کہ اب سکول کھلنے والے ہیں پہلے ہی وقت بہت کم ہے اور سلیبس ذیادہ اوپر سے بچے بالکل کورے ہو کر واپس آئیں گے لہذا اب ٹیچرز کو بہت اعلی حکمت عملی بنانی ہوگی تاکہ کم وقت میں بچے اگلی کلاس کے قابل ہو جائیں ۔ سب سے پہلے تو جو گروپنگ کرنی ہے جس سے بچے متبادل دنوں میں سکول آئیں گے اس کے لیئے A گروپ میں ان بچوں کو شامل کریں جو slow learners ہیں یا وہ جن کے بارے میں آپ کو یقین ہے کہ ان بچوں نے ۶ ماہ میں کتابوں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا ہونا ۔ ان بچوں کو بہت ذیادہ توجہ چاہئے ہوگی ۔ فرض کریں کہ مجھے دوسری جماعت کے لئے ان بچوں کو تیار کرنا ہے جو پچھلا سب کچھ بھلا چکے ہیں ان کے لیئے ہمیں پہلے ہفتے میں سابق نصاب کی دہرائی کروانے کے لیئے حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی ۔ اب ان بچوں کو کلاس کے ساتھ شامل کرنے کے لئے پہلے ہفتے مختلف مضامین کے جماعت دوم کی سکیم آف سٹڈی یہ ہو گی : اردو جماعت دوم ؛ ۱- ا تا ے ( حروف اور لفظی اشکال) ۲- مصوتوں سے ملانا  ۳۔دو اور تین حرفی الفاظ  English grade 2 :  Day 1: Alphabets capital and small  Day 2: vocabulary A-Z make words  Day 3: memorising m...