سو لفظی کہانی بے لوث محبت

 وہ سرکاری سکول ٹیچر تھی۔

ساتھی ٹیچر:کچھ ذیادہ ہی پیار سے پڑھاتی ہے یہ کھبی ان بچوں کو کاپی  پینسل لے کر دیتی ہے کھبی کھانا۔۔۔

دوسری ٹیچر :اپنے بچے جو نہیں اس کے!

قہقہے گونجے۔

وہ ان سے بےخبر اپنے شاگردوں کو سنہری خواب دیکھا رہی تھی۔

وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بسترِ مرگ پر اکیلی تھی۔

ساتھی ٹیچرز :اللہ مشکل آسان کرے، کون کرئے گا اس کی دیکھ بھال؟

شاگردوں کو پتا چلا،شہر کے مہنگے ترین ہسپتال میں علاج شروع ہوا۔انجینئر،ڈاکٹر،پائلٹ ہاتھ باندھے بستر کے پاس کھڑے ہیں کہ بےلوث محبت کا قرض اتار سکیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کلیدی الفاظ۔تیز تعددی الفاظ kaledi alfaz

انوکھے گیارہ جرمہی حروف urdu haroof

آؤ اردو سیکھیں learning urdu