Back to school teaching strategy
جیسا کہ اب سکول کھلنے والے ہیں پہلے ہی وقت بہت کم ہے اور سلیبس ذیادہ اوپر سے بچے بالکل کورے ہو کر واپس آئیں گے لہذا اب ٹیچرز کو بہت اعلی حکمت عملی بنانی ہوگی تاکہ کم وقت میں بچے اگلی کلاس کے قابل ہو جائیں ۔ سب سے پہلے تو جو گروپنگ کرنی ہے جس سے بچے متبادل دنوں میں سکول آئیں گے اس کے لیئے A گروپ میں ان بچوں کو شامل کریں جو slow learners ہیں یا وہ جن کے بارے میں آپ کو یقین ہے کہ ان بچوں نے ۶ ماہ میں کتابوں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا ہونا ۔ ان بچوں کو بہت ذیادہ توجہ چاہئے ہوگی ۔ فرض کریں کہ مجھے دوسری جماعت کے لئے ان بچوں کو تیار کرنا ہے جو پچھلا سب کچھ بھلا چکے ہیں ان کے لیئے ہمیں پہلے ہفتے میں سابق نصاب کی دہرائی کروانے کے لیئے حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی ۔ اب ان بچوں کو کلاس کے ساتھ شامل کرنے کے لئے پہلے ہفتے مختلف مضامین کے جماعت دوم کی سکیم آف سٹڈی یہ ہو گی :
اردو جماعت دوم ؛
۱- ا تا ے ( حروف اور لفظی اشکال)
۲- مصوتوں سے ملانا
۳۔دو اور تین حرفی الفاظ
English grade 2 :
Day 1: Alphabets capital and small
Day 2: vocabulary A-Z make words
Day 3: memorising max sight words
Math grade 2 :
1-100
1-20 (20-100) word family
Tables 2-5
یہ سب کام کلاس میں کروانا ہے اور یاد بھی کروانا ہے ، یہ چیزیں بچے نرسری سے کر رہے ہیں اس لئے امید کی جا سکتی ہے کہ بچے اس کو پک کرنے میں ذیادہ ٹائم نہیں لیں گے لیکن اگر بچوں کو دشوار لگے تو دورانیہ ذیادہ کیا جا سکتا ہے ۔ یاد رکھیئے بچے پہلے ہی بہت مشکل وقت سے گزر رہیں ہیں لہذا نہایت تحمل سے بچوں کو دوبارہ تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے ان حالات میں ہماری تھوری سی سختی بھی بچوں کو پڑھائی سے بد دل کر سکتی ہے ۔اب بچے اس قابل ہو جائیں گے کہ کلاس کا نصاب شروع کر سکیں۔ اس کے بعد آپ ۲ کا سمارٹ سلیبس شروع کروا دیں ۔
گروپ B میں ایسے بچے ہونگے جوquick learners ہیں یا اس عرصے میں پڑھائی سے جڑے رہے ہوں ۔ان بچوں سے اوپر والے نصاب کا زبانی جائزہ لیں اور ALP نصاب پڑھانا شروع کر دیں ۔
اس سے بہترین گروپنگ بھی ہو سکتی ہے ایسی گروپنگ جس میں slow learners اور quick learners کے گروپس کمبائن ہوں اس کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ کلاس کے تعلیمی اعتبار سے بہتر بچے درمیانے اور اوسط درجے کے ساتھیوں کی پڑھائی میں مدد کر سکتے ہیں لیکن ابھی سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں اب ٹیچرز کو ہی مرکزیت حاصل ہے ۔ یہ بہترین وقت ہے جب ہم slow learners پر انفرادی توجہ دے سکیں گے ۔
#حراظفر
Comments
Post a Comment