Creative lesson plans
مجھے پسند ہے پڑھانے کے نئے طریقے سیکھنا،میں بہت سے پیجز کو فالو کرتی ہوں۔وہ لوگ اپنی زبان میں تعلیم دیتے اور پرائمری سے ہی بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔ایک بار میں نے ایک ورک شیٹ دیکھی تھی شاید گریڈ ون یا ٹو کی اس میں نے نے سکول کے سو دن پڑھانے کے بعد بچوں کو وہ ورک شیٹ دی اس میں دو سرگرمیاں تھیں ایک کہ کوئی سے سو الفاظ لکھیں۔دوسرا :سو سال بعد آپ کیسے ہوں گے تصویر بنائیں اور جملے لکھیں۔بچے نے قبر بنائی تھی اور لکھا تھا میں مرا ہوا ہوں گا۔بچوں کے آگے زبان کی کوئی رکاوٹ نہیں۔وہ آسانی سے اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے۔
حساب میں بھی ہم نے میڈیم میں الجھایا ہوا بچوں کو جبکہ میتھ تو یونیورسل ہے “+” جمع کی یہ علامت ہر ملک میں آپ کو ایک ہی جواب دے گی۔پھر ورڈ پرابلم اتنے مزے کی بچوں کو سچویشنز دی جاتی ہیں 2+2=4 اس مساوات کا عبارتی سوال بنائیں۔بچے خود سے سوال سوچتے اس کو حل کرتے اور ایک ہم ہیں بچوں کے آگے زبان کی دیوار کھڑی کی ہے بچے آ کر پوچھتے ٹیچر اس میں پلس کرنا یا مائنس 🫤 یہ پرانی تصاویر ہیں شاید جماعت سوم LND کی بچوں نے سوال بھی خود بنائے اور حل بھی خود کیئے۔
Comments
Post a Comment