Competition Urdu medium
اردو میں تدریس کیوں ضروری ہے؟؟
اب پرائمری سطح تک تمام سکولوں میں اردو میں درس و تدریس کی جائے گی جو کہ نہایت احسن قدم ہے ۔میرے مطابق پرائمری سطح تک بچوں کو قومی زبان میں تعلیم دینے سے ان کے تصورات واضع ہونگے ۔ ابتدائی جماعتوں میں کسی غیر ملکی زبان میں تعلیم دینے سے بچوں پر دوگنا دباؤ پڑتا ہے اور تصورات واضع نہیں ہوتے اس کی وجہ سے بچے امتحان میں کامیابی کے لئے ڑٹا لگاتے ہیں یا نقل کرتے ہیں۔اپنی زبان میں تعلیم دینے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ اس سے بچوں میں خود اعتمادی آئے گی کیونکہ اپنے خیالات کو عملی جامع پہنانے کے لئے ان کے پاس پہلے ہی وسع زخیرہ الفاظ موجود ہوگا ۔وہ سوالات کو ذیادہ بہتر سمجھ کر ذیادہ فصاحت اور بلاغت سے جواب دے سکیں گے، تصورات پختہ ہوں گے ۔
قومی زبان میں تعلیم دینے کے حوالے سے کچھ اعتراضات بھی سامنے آسکتے ہیں جیسے والدین کی جانب سے “اردو میڈیم” سکول کے حوالے سے مجھے شدید درد عمل کی توقع ہے اور اس سے کافی بچوں کے سکول چھوڑنے کا ڈر ہے لیکن اگر پرائمری تک تمام اداروں کا نصاب یکساں اور اردو میں کیا گیا تو یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ۔اس میں استاتذہ کو چائیے کہ والدین کی بھرپور راہنمائی کریں اور ان کو اس فیصلے کے فوائد سے آگاہ کریں
اور دوسرا قومی زبان میں تدریس پر کچھ لوگوں کا اعتراض ہوتا ہے قومی زبان سے ذیادہ بہتر ہے کہ مادری یا علاقائی زبان میں تعلیم دی جائے بلکہ ایک تحریک بھی شروع کی گی تھی “بالاں نوں ماں بولی وچ تعلیم دیو” ۔لیکن اس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سکولوں میں بچے کسی خاص علاقے سے نہیں آتے ہر بچے کا پس منظر مختلف ہوتا ہے ایک علاقے کے کچھ بچوں کی مادری زبان پنجابی اور کچھ کی پشتو ،بلوچی یا سندھی ہو سکتی ہے ۔ اسی طرح علاقائی زبانوں میں بھی میں مختلف لہجے ہوتے ہیں اس کا ایک ہی حل ہے کہ بچوں کو قومی زبان میں تعلیم دی جائے ۔
ہماری قومی زبان اس وقت بہت مشکل حالات سے دو چار ہے جہاں انگریزی بولنا یا اردو میں بہت سے انگریزی کے الفاظ استعمال کرنا قابل رشک سمجھا جاتا ہے ۔جب میں نے “The last lesson” پڑھا تھا تب مجھے اندازہ ہوا تھا کہ ہماری زبان اور تہذیب اس وقت حالت جنگ میں ہے ۔How come you pretend to be French and yet don’t know how to read or write your language
ایسے حالات میں حکومت کی طرف سے یہ قدم بہت خوش آئیند ہے ۔ ایک استاد کی حیثیت سے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم والدین کو مطمئن کریں کہ اپنی زبان میں تعلیم دینے کے کتنے فائدے ہوں گے اور اردو کے فروغ کے لئے کام کریں 💛آخر میں ایک تجویز کوشش کریں کہ کوئی بھی تحریر لکھتے ہوئے رومن کے بجائے اردو میں لکھیں 💛
#حراظفر
بہت درست بات کی ہے مگر نا والدین اس بات کی سنگینی کو سمجھتے ہیں اور ہی حکومت
ReplyDeleteآخر کس کو یہ بات سمجھائیں کوی نہیں سمجھتا بس ماڈرن ہونے کے لیے انگریزی آنی چاہیے
ReplyDelete