benevolent fund Punjab





 بناولٹ فنڈ 

‏ROP  کے بعد دوسری کٹوتیوں پر نظر دوڑائیں تو ماہانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے بناولٹ فنڈ کی مد میں کٹوتی کی جاتی ہے ۔ اور پینشن کے وقت یہ رقم کسی بھی صورت میں واپس نہیں کی جاتی ۔ یہ رقم جو ہر ماہ آپ کی تنخواہ سے کاٹی جاتی ہے مختلف صورتوں میں واپس کی جاتی ہے۔ 

۱-بچوں کی شادی یا جہیز کے لئیے اور اگر آپ کے بچے نہ ہوں تو آپ اپنی دی ہوئی رقم کے اہل نہیں ۔ 

۲- بچوں کے تعلیمی وظائف کی صورت میں وہ بھی اس شرط پر کہ آپ کے بچے 60% نمبر حاصل کریں ۔ اگر آپ کے بچے لائق نہیں ہیں تو آپ اپنی رقم کے حقدار نہیں ۔ مزید یہ کہ اس کے لئے بھی آپ کو فارم بھرنے ہوں گے ان کی تصدیق کروانی ہو گی اس کے بعد درخواست اگر منظور ہوئی تو چھ ماہ یا سال بعد آپ کو رقم ملے گی

۳- اس صورت میں تو لامحالہ پیسے مل جائیں گے لیکن اس کے لئے آپ کو فوت ہونا پڑے گا تب سرکار آپ کو آپ کی تجہیز و تکفین کے لئے فنڈز مہیا کرے گی۔آپ کی ذاتی ادا کی ہوئی رقم سے وہ بھی چند ہزار 😑 یہاں میں فیڈرل کے اداروں کی بات نہیں کر رہی کیونکہ ان کے لئے دوسرا پاکستان ہے 

اب ایک سادہ سا حساب ہے ایک سرکاری ملازم کم از کم 36 سال سروس کرتا ہے اگر ماہانہ کٹوتی 500 (جو کہ اس سے ذیادہ ہی ہے) بھی کر لو تو کل دو لاکھ سے اوپر رقم بنتی ہے اور چند خوش نصیب ملازمین کے علاوہ کوئی اس میں سے چند ہزار بھی وصول نہیں کر سکتے ۔ نہ ہی یہ رقم پنشن کے وقت ملتی 🤐 تو آپ کو پتا ہے یہ رقم کہاں جاتی ؟؟؟ 

جی ہاں درست جواب : برمودہ ٹرائی اینگل میں 

#حراظفر

Comments

Popular posts from this blog

کلیدی الفاظ۔تیز تعددی الفاظ kaledi alfaz

تخلیقی لکھائی creative writing urdu

انوکھے گیارہ جرمہی حروف urdu haroof