آؤ اردو سیکھیlearning urdu step by step


 حروفِ استفہام 

استفہام کا مطلب “پوچھنا” کے ہیں ۔جیسے انگریزی میں question words ہوتے ہیں ویسے اردو میں اسم استفہام ہوتے ہیں ۔ جس طرح انگریزی کے question words ذیادہ تر “wh” سے شروع ہوتے ہیں ویسے ہی اردو مین ذیادہ تر سوالیہ الفاظ “ک” سے شروع ہوتے ہیں ۔جب ہم نے بچوں کو سوالیہ جملے بنانا سکھانا ہے تو ایک بات سمجھانی ہے کہ کون سے اسم استفہام کس قسم کا سوال پوچھنے کے لئے استعمال ہوں گے ۔ 

مثال کے طور پر :

کیا: یہ اسم جملے میں چیزوں کے بابت معلوم کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ 

کون : جس جملے میں یہ اسم ہو گا اس میں لوگوں کے متعلق سوال ہوگا ۔

کہاں؟  جگہ کے حوالے سے پوچھا گیا ہے ۔

کیوں ؟ کسی بھی معاملے کی وجہ دریافت کی جا رہی ہے ۔

کتنا؟ یہ اسم کسی چیز کی مقدار معلوم کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔

جب یہ بات بچوں کو سمجھ آجائے تو مشق کے لئیے ورک شیٹس بنائی جا سکتی ہیں مثلاً 

۱-رات کے وقت آسمان پر۔۔۔۔۔۔نظر آتا ہے؟؟

(کیا /کب) 

۲۔ تم ۔۔۔۔۔ رہتے ہو؟؟

(کہاں / کیا) 

تیسری جماعت میں LND میں جو کمپریہنشن کا سوال آتا ہے اگر بچوں کو اسم استفہام کی فہم ہو تو وہ ذیادہ بہتر طریقے سے اس کو حل کر سکیں گے 

#hirazafar

Comments

Popular posts from this blog

کلیدی الفاظ۔تیز تعددی الفاظ kaledi alfaz

تخلیقی لکھائی creative writing urdu

انوکھے گیارہ جرمہی حروف urdu haroof