ہم ٹیچرز ہیں سویپر نہیں

 ڈیپارٹمنٹ کہتا ہے : 

۱-استاد اپنے شاگردوں سے مدرسے کا کوئی کام* کروائے گا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔کیونکہ اس سے بچے کی عزت نفس مجروح ہو گی ۔

*کام*وہ کچرا اٹھوانا جو بچوں نے خود ڈالا ہے حالانکہ یہ تربیت کا حصہ ہے ۔ 

۲- ڈیپارٹمنٹ کہتا ہے چوکیدار سے سکول کی صفائی نہیں کروائی جا سکتی کیونکہ اس کا کام نہیں ۔ کیونکہ اس سے ان کی عزت نفس مجروح ہو گی۔

۳-قانون کہتا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کو وہ کام کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا جس کے لئے اس کو بھرتی نہ کیا گیا ہو ۔

۴- کیونکہ NSB سارا پینا فلیکس بنوانے پر لگ جاتا ہے لہذا افسران باقی ٹیچرز کو بھی ایسی تصاویر دیکھا کر قائل کرتے ہیں کہ سکول کی صفائی ٹیچرز کی ذمہ داری ہے 😐  ٹیچر کا وقار ؟ عزت نفس ؟ اگر یہی بات ہے تو تمام سٹیک ہولڈرز میدان میں آئیں مل کر صفائی کرتے ہیں .... خندق کھودی گی تھی تو نبیٌ سب سے آگے تھے اگر ہمارے منسٹر یا افسران ہمیں صفائی کرتے دیکھائی دئیے تو ضرور ہم بھی کریں گے ۔۔۔ ورنہ انا ہم میں بھی کوٹ کوٹ کر بھری ہے 

#حراظفر 

Comments

Popular posts from this blog

کلیدی الفاظ۔تیز تعددی الفاظ kaledi alfaz

انوکھے گیارہ جرمہی حروف urdu haroof

آؤ اردو سیکھیں learning urdu