کم وقت میں ذیادہ نصاب کیسے پڑھائیں ؟؟
جیسا کہ اب سکول کھلنے والے ہیں پہلے ہی وقت بہت کم ہے اور سلیبس ذیادہ اوپر سے بچےبالکل کورے ہو کر واپس آئیں گے لہذا اب ٹیچرز کو بہت اعلی حکمت عملی بنانی ہوگی تاکہ کموقت میں بچے اگلی کلاس کے قابل ہو جائیں ۔ سب سے پہلے تو جو گروپنگ کرنی ہے جس سےبچے متبادل دنوں میں سکول آئیں گے اس کے لیئے A گروپ میں ان بچوں کو شامل کریں جوslow learners ہیں یا وہ جن کے بارے میں آپ کو یقین ہے کہ ان بچوں نے ۶ ماہ میں کتابوںکو ہاتھ بھی نہیں لگایا ہونا ۔ ان بچوں کو بہت ذیادہ توجہ چاہئے ہوگی ۔ فرض کریں کہ مجھےدوسری جماعت کے لئے ان بچوں کو تیار کرنا ہے جو پچھلا سب کچھ بھلا چکے ہیں ان کے لیئےہمیں پہلے ہفتے میں سابق نصاب کی دہرائی کروانے کے لیئے حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی ۔اب ان بچوں کو کلاس کے ساتھ شامل کرنے کے لئے پہلے ہفتے مختلف مضامین کے جماعتدوم کی سکیم آف سٹڈی یہ ہو گی :
اردو جماعت دوم ؛
۱- ا تا ے ( حروف اور لفظی اشکال)
۲- مصوتوں سے ملانا
۳۔دو اور تین حرفی الفاظ
English grade 2 :
Day 1: Alphabets capital and small
Day 2: vocabulary A-Z make words
Day 3: memorising max sight words
Math grade 2 :
1-100
1-20 (20-100) word family
Tables 2-5
یہ سب کام کلاس میں کروانا ہے اور یاد بھی کروانا ہے ، یہ چیزیں بچے نرسری سے کر رہےہیں اس لئے امید کی جا سکتی ہے کہ بچے اس کو پک کرنے میں ذیادہ ٹائم نہیں لیں گے لیکناگر بچوں کو دشوار لگے تو دورانیہ ذیادہ کیا جا سکتا ہے ۔ یاد رکھیئے بچے پہلے ہی بہت مشکلوقت سے گزر رہیں ہیں لہذا نہایت تحمل سے بچوں کو دوبارہ تعلیم کی طرف راغب کرنا ہےان حالات میں ہماری تھوری سی سختی بھی بچوں کو پڑھائی سے بد دل کر سکتی ہے ۔اببچے اس قابل ہو جائیں گے کہ کلاس کا نصاب شروع کر سکیں۔ اس کے بعد آپ ۲ کاسمارٹ سلیبس شروع کروا دیں ۔
گروپ B میں ایسے بچے ہونگے جوquick learners ہیں یا اس عرصے میں پڑھائی سے جڑےرہے ہوں ۔ان بچوں سے اوپر والے نصاب کا زبانی جائزہ لیں اور ALP نصاب پڑھاناشروع کر دیں ۔
اس سے بہترین گروپنگ بھی ہو سکتی ہے ایسی گروپنگ جس میں slow learners اور quick learners کے گروپس کمبائن ہوں اس کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ کلاس کے تعلیمی اعتبار سے بہتربچے درمیانے اور اوسط درجے کے ساتھیوں کی پڑھائی میں مدد کر سکتے ہیں لیکن ابھی سماجیفاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں اب ٹیچرز کو ہی مرکزیت حاصل ہے ۔ یہ بہترینوقت ہے جب ہم slow learners پر انفرادی توجہ دے سکیں گے ۔
#حراظفر
*سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے سمارٹ سیلیبس متعارف کروایا گیا ہےجس کا لنک نیچے دیا گیا ہے
Comments
Post a Comment