Best age for school urdu

 کورے کاغذ

یار ۳ سال کے بچوں پر تو نماز تک فرض نہیں لیکن تم لوگوں نے ان ۳ سال کے بچوں پر ABC فرض کر دی ہے ۔ عمر کے اس حصے میں جب بچوں کو ماں کے پیار اور انفرادی توجہ کی سب سے ذیادہ ضرورت ہوتی ہے تم لوگ اپنے روتے بچوں کو سکول پھینک آتی ہو ؟ ۳ سال کے بچے کے لئے ماں کی گود سے بڑھ کر کون سی درسگاہ ہو گی ؟ اب وہ ٹیچر جس کی کلاس میں ۶۰ یا ۷۰ بچے ہوں وہ آپ کے بچے کو کیا توجہ دے پائے گی ؟ ایلیٹ کلاس کو چھوڑیں جب سے ECE کلاس شروع ہوئی ہے ہماری گاؤں قصبوں کی خواتین ۳ سال کے بچوں کو سکول چھوڑ آتی ہیں اگر غلطی سے کہہ دو کہ بچہ بہت چھوٹا ہے تو بول دیں گی۔ 

 “مس جی کے کراں کر بھوں تنگ کرنا تساں بھالی کننو تھوڑی دیر روئی چپ کری گیسی”(میڈم کیا کروں گھر میں بہت تنگ کرتا ہے آپ اس کو بیٹھا لیں تھوڑی دیر رو کے چپ ہو جائے گا)

 تو جس ایک بچے کو ماں نہیں سنبھال سکی ویسے ۳۰ کو ٹیچر پیار سے ۶ گھنٹے پڑھائے گی تو جناب خام خیالی ہے آپ کی۔جب یہی بچے بگڑ جاتے ہیں تو مائیں روتی آتی ہیں کہ “مس جی ماڑی کوئی گل نی بُجنا“( میری کوئی بات نہیں مانتا)

 کوئی ان کو بتائے کہ جب اس کی تربیت کا وقت تھا اس وقت آپ کی پاس وقت نہیں تھا تربیت میں برتی گئی غفلت کا روپ بہت بھیانک ہوتا ہے ۔بچوں کے یہ حقوق ہیں کہ ان سے پیار محبت سے پیش آیا جائے ان کی اچھی پرورش کی جائے۔ تین چیزیں ایسی ہیں جو مرنے کے بعد بھی فائدہ دیتی رہتی ہیں:

۱صدقہ جاریہ 

۲ علم نافع

۳ اولاد صالح 

یاد رکھیں یہ کورے کاغذ ہیں جو آپ ان پر لکھیں گے کل وہی سامنے آئے گا ۔

از قلم: حرا ظفر 

#کورےکاغذ


Comments

Popular posts from this blog

تخلیقی لکھائی creative writing urdu

شرارتی نو shrarti 9 Urdu haroof

Lesson plan سبقی منصوبہ بندی