Teaching as profession


لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ میں پے میں اضافے کی بات کیوں کرتی ہوں ؟

توجناب میرے پاس یہ پلیٹ فام ہے تو کیوں نہ میں ان لوگوں کے حق کے لئیے آواز اٹھاؤں اگر میں جاب چھوڑ بھی دوں تو مجھے معاشی طور پر ایک فیصد فرق بھی نہیں پڑے گا لیکن تعصب کی عینک اتار کر دیکھیںں میرا مطالبہ کچھ ایسا ناجائز بھی نہیں ۔کم از کم ہمیں فیڈل کے برابر مراعات  ہی دے دیں ۔ہماری کل پے ۳۰ ہزار تمام کٹوتیوں کے بعد۲۰ ہزار ۔نہ میڈیکل فری ،نہ ہائیرنگ اور نہ نہ مفت سفری سہولیات 😑 

“ میں ایسی ٹیچر کو جانتی ہو جو بہت ذیادہ قابل تھیں (اللہ پاک ان کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے) ان کو کینسر ہو گیاتھا اور ان کے علاج کے لئے باقاعدہ چندے کی اپیل کی گئی تھی کیونکہ محکمہ ان کو علاج کی مد میں صرف 1500 روپے دے رہا تھا کیا honourable ٹیچر اس کا حقدار ہے کہ چندہ لے کر علاج کروائے؟؟؟ کیا گورنمنٹ کا یہ فرض نہیں کہ ٹیچرز کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرئے ؟ “

“میں ایسی ٹیچر کو جانتی ہوں جو سنگل پیرنٹ ہیں اور اکیلے اپنے 5 بچوں کی کفالت کر رہی ہیں ان کے کالجوں یونیورسٹیوں کے اخراجات اٹھا رہی ہیں ۔کیا ان کا حق نہیں کے فیڈل کی طرح ان کے بچوں کی بھی بناولٹ فنڈ سے فل فی ریفنڈ ہو؟؟اس شرط کے بغیر کے ۶۰ فیصد نمبر ہونگے تب فنڈ ملے گا ”

“ہاؤس ہائیرنگ ان ٹیچرز کے لئیے جن کا اپنا گھر نہیں اور کوئی ان کو 2214 روپوں میں گھر کرائے پر نہیں دیتا “

“ وہ فیمیل ٹیچر جو ۵۰کلو میٹر روزانہ ۳ لوکل گاڑیاں بدلا کر طے کرتی ہیں کہ کچھ پیسوں کی بچت ہو جائے کیونکہ ان کی تنخواہ میں سے دس ہزار تو کرایوں میں چلے جاتے ہیں اور محکمہ ان کو کرایے کی مد میں صرف 2500  دیتا ہے کیوں ان کے لئے آسانی پیدا نہیں کی جاتی کیوں ان کو گھر کے پاس خالی سیٹ پر ٹرانسفر نہیں کرتے یا کیوں استاتذہ کو مفت سفری سہولیات میسر نہیں ؟؟؟؟ 

#hirazafar 

Comments

Popular posts from this blog

تخلیقی لکھائی creative writing urdu

شرارتی نو shrarti 9 Urdu haroof

Lesson plan سبقی منصوبہ بندی