آؤ اردو سیکھیں learning urdu


 حروف تہجی💛

اردو حروف تہجی کی کل تعداد کے حوالے سے مختلف آراء ہیں  جو اہل علم “آ۔ء” کو حرف مانتے ہیں ان کے نزدیک تعداد52 یا53 ہے اور جو ان کو اعراب مانتے ہیں ان کے مطابق اصل 51 ہے ۔ میرے مطابق 51  والی راۓ ذیادہ معتبر ہے ۔ ان حروف میں 36 ہلکی آوازوں اور 15 بھاری حروف ہیں ۔ ہلکی آوازوں میں 4 مصوتے (vowles)ا-و-ی-ے اور 32 مصمتے (consonant )شامل ہیں اور بھاری حرف دوچشمی سے مل کر بنتے ہیں ان کی تعداد 15 ہے ۔ 

جس طرح انگریزی میں sky grass root letters ہوتے ہیں بالکل اسی طرح اردو میں فلکی یا عرشی ، فرشی اور اصلی حروف ہوتے ہیں ۔ 

اصلی حروف میں م اورتمام گول حروف آتے ہیں اور ان کو لائین سے تھوڑا نیچے لکھا جاتا ہے -س ن ل ی

فرشی حروف لائین کے اوپر لکھے جاتے ہیں جیسے : ب،د،ے 

فلکی حروف دونوں لائینز کو مس کرتے ہیں ا ک گ ط ظ


#آؤاردوسیکھیں

Comments

Popular posts from this blog

کلیدی الفاظ۔تیز تعددی الفاظ kaledi alfaz

انوکھے گیارہ جرمہی حروف urdu haroof