Service rules

 ‎  ریگولرازیشن

نہایت ہی دردناک فیز ہے اور تمام ہی کنٹریکٹ ٹیچرز کو اس سے گزرنا پڑتا ہے ۔سو قسم کے ڈاکومنٹس لگاؤ پھر ہو سکتا ہے جو ڈاکومنٹس آپ لگا رہے ہوں وہ پسند نہ آئیں کیونکہ ہمیں کہا گیا تھا کہ گلابی رنگ کی ACRs لگائی جائیں جب ہم وہ 4 سالہ ACRs جب سابق ہیڈ صاحبان سے فل کروا چکے تو دوسرا حکمنامہ ملا کہ اب ایک صفحے کی سفید ACR لگے گی 😒 کیا کر سکتے تھے نئے سرے سے ACR فل کروائی کیونکہ ریگولر بھی تو ہونا تھا نا ! اب ACRs کے بعد گزٹ نکلوانا تھا وہ بھی پچھلے 4 سال کا 💀 پھر بھی اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ فائل مکمل کرکے جمع کروا دی کیونکہ ہماری ساتھی ٹیچر کی فائل گم کر دی گی تھی اس کے بعد جب ریگولر آڈر ملے تو ہمارے 4 سال کھائے گئے تھے 😢 مطلب ہم نے اپنی زندگی کے 4 سال جو ادارے کو دئیے ان کی نظر میں ان سالوں کی کوئی وقعت ہی نہیں ؟؟؟ 

‎اب تک زیرنظر قانون تقریباً تمام ٹیچرز کی نظر سے گزر چکا ہو گا لیکن ہمارے ادارے میں ہرکنٹریکٹ ٹیچر کو اپنی مرضی سے ریگولر کیا گیا ہے اب اس میں کسی کے 3 کسی کی 5سال سروس ضائع ہوئی کسی کی تو 9 سال لیکن نہ ہم اپنی اس حق تلفی پر بولتے ہیں نہ ہی ادارے کو ہماری پرواہ ہے۔دوسری طرف انتظامیہ پہلے تو سوئی رہی اور بعد میں ان کو یاد آیا کہ ہم نے اساتذہ کو ریگولر بھی کرنا ہے اس لئے سالوں گزرنے کے بعد پچھلی تاریخوں سے ریگولر کیا گیا ۔مطلب 2019 میں 2018 سے ریگولر کیا گیا اب بیچارے ٹیچرز کاROP کے نام پر معاشی قتل کیا جانے لگا 6 ہزار ہر ماہ پے رکوری کے نام پر کاٹ لئے جاتے ہیں کنوینس  پہلے ہی نہیں دیا جا رہا سیدھی سی بات ہے کہ اگر ہمیں تاریخ تقریری سے ہی مستقل کیا جائے تو یہ سب مسائل نہ ہوں اور ریگولرازیشن کا تمام عمل آئنلائین کیا جائے تاکہ اساتذہ ان مسائل سے بچ سکیں ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یونین آپ کے مسائل کا حل نکالے گی تو جناب خام خیالی ہے آپ کی خود کریں ہمت تو کچھ ہو گا نہیں تو بیٹھے رہیں pay protection کے فیصلے کی کاپیاں لے کر 

از قلم :حرا ظفر  

#ریگولرازیشن

#Regularisation

Comments

Popular posts from this blog

کلیدی الفاظ۔تیز تعددی الفاظ kaledi alfaz

تخلیقی لکھائی creative writing urdu

انوکھے گیارہ جرمہی حروف urdu haroof