Teachers unions
ایپکا کا احتجاج رنگ لے آیا اور ٹیچر یونینز 🤐
تحریر میں تلخی لکھاری کے تلخ مشاہدات اور تجربات کی وجہ سے ہیں آپ اپنی یونین کی شان میں قصیدے لکھ سکتے ہیں آپ کی رائے کا احترام کیا جائے گا لیکن تمیز کا دامن نہ چھوڑئیے گا
ایپکا کی کاوشوں سے کلرکس کے تبادلے رُک گے۔ کلرکس ہوں وکیل ہوں یا ینگ ڈاکٹرز ہوں ان کے ساتھ کوئی ناانصافی ہو تو ان کی یونینز پورے ملک کے کلرکوں ،وکلاء، ڈاکٹرز کو متحد کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی مدد کرتی ہیں ۔پے پروٹیکشن کو چھوڑئیے استاتذہ کے چھوٹے چھوٹے مسائل کو ہی لیجیئے ٹیچرز خاص طور پر خواتین استاتذہ ادارے کے قوانین سے بالکل نابلد ہوتی ہیں اور کوئی ایسا انتظام موجود ہی نہیں جو استاتذہ کی راہنمائی کرئے ۔ ٹیچرز کی 36 اضلاع میں 3600 یونینز ہیں وقت پڑنے پر ایک بھی کام نہیں آتی مختلف یونینز کے حوالے سے ذاتی مشاہدہ :
۱-بھتہ خور یونین : جوائنگ دیتے ہی بھتہ خور یونین پیچھے پڑ گی ان کی جانب سے ہر ۶ ماہ بعد ایک اعلامیہ جاری کر دیا جاتا تھا کہ تمام اساتذہ فلاں بک ڈپو پر اتنے پیسے بجھوا دیں ۔ اور ہم بےوقوفوں کی طرح بغیر کوئی رسید لئیے پیسے بھیج دیتے اس امید پر کہ کوئی کام ہو گا تو یونین کر دے گی ۔پر کام پڑا تو بھتہ کھانے والوں نے کال تک نہ اٹھائی ۔ ان کو دینے سے اچھا تھا کہ کسی کو صدقہ دے دیتی کیونکہ صدقہ مصیبت کو بھگا دیتا ہے اور بھتہ خور یونین مصیبت کو دیکھ کر بھاگ جاتی ہے
۲-مافیا یونین : یہ یونین نمائندے کافی اثر رسوخ رکھتے ہیں اور افسران سے روابط بھی بہت ہوتے ان کے اس لئے ان کی من مانیا چلتی ہیں ۔ یہ لوگ حق سچ کا ساتھ دینے کے بجائے برادری ، افسران یا تگڑی اسامی کا ساتھ دیتے ہیں ۔ مافیا ان کو اس لئے کہا کیونکہ یہ لوگ اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے ٹیچرز کو ڈرا سکتے ہیں ان کو دھمکیاں دے سکتے ہیں۔ آپ کے دفتری امور میں روڑے اٹکا سکتے ہیں اگر آپ ان کی کوئی بات نہ مانیں تو صاف صاف کہہ دیتے ہیں کہ یونین آپ کے اگینسٹ کھڑی ہو گی یا آپ کو ہم سے کوئی کام پڑ ہی جائے گا -
۳-ڈپلومیٹ یونین :یہ لوگ سادہ لوح ٹیچرز کو طفل تسلیاں دیتے ہیں کرتے یہ بھی کچھ نہیں سوائے دوسری یونینز کی برائیاں کرنے اور بلند بانگ دعوے کرنے کے ۔
میری رائے میں استاتذہ کے مسائل فوری حل کروانے اور ان کی راہنمائی کر نے کے لئے ادارے کی سطح پر پورٹل ہونا چائیے یا تجربہ کار استاتذہ کوئی ایپ بنا دیں جس میں ،جوائنگ ریلیونگ، NOC، شوکاز کا جواب، مختلف لیوز اپلائی کرنے کا طریقہ موجود ہو ۔تمام سرکاری اور نجی استاتذہ کو یونینز سے ذیادہ یونیٹی کی ضرورت ہے ۔
تو اِدھر اُدھر کی نہ بات کر، یہ بتا کہ قافلہ کیوں لُٹا ؟
مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں، تیری رہبری کا سوال ہے
#حراظفر
Comments
Post a Comment