Urdu haroof e tahaji
#حروف_تہجی💛
اردو حروف تہجی کی کل تعداد کے حوالے سے مختلف آراء ہیں جو اہل علم “آ۔ء” کو حرف مانتے ہیں ان کے نزدیک تعداد52 یا53 ہے اور جو ان کو اعراب مانتے ہیں ان کے مطابق اصل 51 ہے ۔ میرے مطابق 51 والی راۓ ذیادہ معتبر ہے ۔ ان حروفمیں 36 ہلکی آوازوں اور 15 بھاری حروف ہیں ۔ ہلکی آوازوں میں 4 مصوتے (vowles)ا-و-ی-ے اور 32 مصمتے (consonant )شامل ہیں اور بھاری حرف دوچشمی سے مل کر بنتے ہیں ان کی تعداد 15 ہے ۔
جس طرح انگریزی میں sky grass root letters ہوتے ہیں بالکل اسی طرح اردو میں فلکی یا عرشی ، فرشی اور اصلی حروف ہوتےہیں ۔
⚡️اصلی حروف میں م اورتمام گول حروف آتے ہیں اور ان کو لائین سے تھوڑا نیچے لکھا جاتا ہے -س ن ل ی
⚡️فرشی حروف لائین کے اوپر لکھے جاتے ہیں جیسے : ب،د،ے
⚡️فلکی حروف دونوں لائینز کو مس کرتے ہیں ا ک گ ط ظ
اردو حروف ملا کر لفظ لکھتے ہوئے صوتوں ،عرشی فرشی اور اصلی حروف کے ساتھ ساتھ حروف کی بناوٹ کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہکون سے حروف لائن سے اوپر لکھے جاتے ہیں کون سے نیچے، کون سے حروف جوڑ کر لکھے جاسکتے ہیں کون سے نہیں کون سےحروف کے شوشے اُبھار میں بدلتے ہیں ، بڑی چھوٹی “ر” میں کیا فرق ہے ؟ “د” کو قاعدہ کیا ہے ۔
#آؤاردوسیکھیں
#حراظفر
Comments
Post a Comment