د کا قاعدہ urdu haroof e tahaji
“د” کا قاعدہ
السلام علیکم 🙂
آج کا موضوع بچوں کو اردو پڑھنے میں پیش آنے والی دشواری ہے جس کی وجہ ہے “د” کی بدلتی شکل، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہاردو حروفِ تہجی میں ۹ حروف ایسے بھی ہیں جن کی لفظی اشکال نہیں ہوتی ان حروف میں ا-د-ڈ۔ذ۔ر۔ڑ۔ز۔ژ۔و شامل ہیں ۔ یہحروف اپنے سے پہلے آنے والے حرف سے تو جُڑ جاتے ہیں لیکن بعد میں آنے والے حروف کے ساتھ جوڑ کر نہیں لکھے جا سکتےاور اگلا حرف فاصلہ چھوڑ کر لکھا جاتا ہے۔
#د_کی_آدھی_شکل_نہیں_ہوتی، “د” کا خاندان شرارتی ۹ میں شامل ہے یہ اپنے بعد آنے والے حروف کے ساتھ تو نہیں ملتے لیکنجب اپنے سے پہلے آنے والے حروف کے ساتھ ملتے ہیں تو “د،ڈ،ذ”___”ر،ڑ،ز” میں بدل ، اور یہ تبدیلی صوت کی نہیں بلکہ حروفکی بناوٹ کی ہوتی ہے۔
بچوں کو مثال سے سمجھائیں :
#سدا__سرا
ان میں پہلے لفظ “سدا” میں “د”نے “ر” کی شکل لے لی ہے اور دوسرے لفظ “سرا” میں “ر” کی شکل دیکھا کر فرق واضع کریں تاکہبچے” د” اور “ر” کی اشکال کو خلط ملط نہ کریں ۔
“ڈ”__ڑ کی شکل لیتا ہے
پیڑ___پیڈ
“ذ___ز” کی شکل لے لیتا ہے
جذام___جزا
د کا قاعدہ سیکھانے سے بچوں کو ہجے کرنے میں آسانی ہو گی اور ان کے ذہن میں “د” کی الفاظ میں لکھی جانے والی “ر” جیسی شکلکا ابہام ختم ہو جائے گا ۔
#حراظفر
#HirasECLC
Comments
Post a Comment