استاد کی عظمت Salam Teachers
السلام علیکم 😐
معمار اور معمارِقوم کا موازنہ ایک طنز تھا اور اس امید پر کہ یہ لوگوں کے دل میں چبھ جائے گا حیف آپ کو اتنی گہری بات کا صرفسطحی مطلب سمجھ آیا !
معلم کا موازنہ کسی بھی پیشے سے ممکن نہیں اس مبالغہ آرائی کو آپ سمجھے نہیں ۔لوگوں کے دلوں میں پیشہِ درس و تدریس کےحوالے سے جو ابہام ہیں اس کو دور کرنے کے لئے یہ وضاحت دی جا رہی ہے اس کا مقصد کسی پیشے سے منسلک افراد کی دلآزاری کرنا نہیں ۔
⚡️#اوقات_کار /working hours :
“تم لوگ 6 گھنٹے کام کرتے ہو اور ہم 8 “
یہ بات تو بالکل غلط ہے 😑6 گھنٹے سکول میں لگانے کے بعد گھر آ کر جو لیسن پلانگ کی جاتی ہے ؟؟ اگر استاد لیسن پلین لکھے نہ بھیتو ذہن میں خاکہ ضرور بناتا ہے ،جو ٹیسٹ بنائے جاتے ہیں ! بعض اساتذہ تو کاپیاں بھی گھر لا کر چیک کرتے ہیں ،ورک شیٹس ،فلیش کارڈز یہ چیزیں خود با خود نہیں بن جاتی اور اس کے بعد سکول میں ہونے والی تقاریب انتظامات سکول کی تزین و آرائش کےلئے مواد گھر سے تیار کیا جاتا ہے ۔اکثر میں A.V.aids بناتی ہوں تو امی کہتی ہیں” تم نے گھر میں بھی سکول کھول لیا ہے “۔یہ گھنٹےہم بلا معاوضہ کام کرتے ہیں جو کسی کو نظر بھی نہیں آتا ۔
⚡️آمدن :
اس کے باوجود کے معمار کی آمدن معمارِقوم سے ذیادہ ہے ،معمار 8 گھنٹے کے بعد فارغ وقت میں overtime کر سکتا ہے لیکن معمارِقوم پر لازم ہے کہ 6 گھنٹے کام کرنے کے بعد overtime نہ کرئے یہ قانونً جرم ہے (ٹیوشن پڑھانے کے حق میں میں نہیں ہوں )اورملنے والے 25-30 ہزار میں گزارہ کرئے اخراجات کم کرئے ۔اس معاملے میں لوگوں نے استاد کو ایک مقدس مجسمہ بنایا ہوا ہے جسکو تنخواہ لینی ہی نہیں چاہئے بلکہ صرف “honourable# “ کے لقب پر گزارہ کرنا چاہئیے ۔مانا کی تدریس مقدس پیشہ ہے لیکن اس کواپنانے کے بعد استاد کی انسانی ضروریات موقوف نہیں ہو جاتی جناب !
⚡️کام کی نوعیت:
“آپ لوگوں کا کام آسان ہے کوئی مشقت نہیں “
رلائیں گے ہمیں کیا ؟ اینٹ گارے کو ترتیب دینا مشکل کام ہے اور انسان کی تربیت کرنا آسان ہے ؟؟
معمار نے ۱ سال کام سیکھا ، بچپن مزے سے گزارہ اور آپ نے ان کو ہم سے ایک درجہ آگے کر دیا کہ ہمارا ان کا موازنہ ہو نہیںسکتا ان نے بہت مشقت کی ۔۔ جن کو استاد صرف کرسی پر بیٹھا نظر آتا ہے وہ کھبی 2-4 بچوں کے سامنے کرسی پر بیٹھ کر دیکھلے !
ہم نے زندگی کے 16 سال محنت کرکے ڈگریاں حاصل کی 😐 اور یہ 6 گھنٹے کس قدرسخت محنت کرتے ہیں کہ ہر سیکنڈ ہم رولماڈل ہیں ہماری ہر حرکت نوٹ کی جاتی ہے اور اس کو اپنایا جاتا ہے۔اگر استاد فارغ بھی بیٹھا ہے اس وقت بھی اس کی باڈیلینگویج سے بچے کچھ نا کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں۔استاد ہر سیکنڈ 40-50 بچوں کی ذہن سازی کر رہا ہوتا ہے ۔والدین گھر میں 2-3 بچوں سے گھبرا جاتے ہیں ،استاد بیک وقت 40-50 مختلف بیک گراؤنڈ ،عمر، ذہنی استعداد رکھنے والے بچوں کو ایک ساتھ لے کرچلتا ہے ان کے individual differences کو تعلیم میں رکاوٹ نہیں بننے دیتا ،اس قدر ذہنی مشقت کا کام اتنی مہارت اور خوبیسے کرتا ہے کہ دیکھنے والے کو یہ یقین دلانا مشکل ہو جاتا ہے کہ کہ کام مشکل تھا ۔
نجی اداروں میں تدریس کے فرائض انجام دینے والے اساتذہ کے معاشی حالات تو بہت ہی برے ہیں یہاں اصلاحات کی ضرورتہے ۔معاشی طور پر ہمیں اس جگہ تو کھڑا کر دیں کہ کسی معمارِقوم کو اپنا موازنہ معمار سے نہ کرنا پڑے ۔
#ZeeLeo
#HirasECLC
Comments
Post a Comment