Mother’s day competition
“
انگلی پکڑ کر میری ماں نے مجھے چلنا سکھایا”
#میڈم_لطیفہ_بیگم #میری_امی_میری_موٹیویشن
میں کچھ ذیادہ خوش قسمت ہوں کہ نہ صرف بچپن میں بلکہ میری پروفیشنل زندگی میں بھی میری ماں نے مجھے انگلی پکڑ کر چلنا سیکھایا💛۔بچپن میں امی کے ساتھ ان کے سکول جانا سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ تھی۔امی کے سکول کے بچے بہت اچھے تھے وہ ہمیں ٹیچر جیسا پروٹوکول دیتے تھے ۔میں کہہ سکتی ہوں کہ ٹیچنگ مجھے وراثت میں ملی ہے یہ میری جینز میں ہے ۔جب میں FSC میں تھی تو امی نے مجھے ٹیچر گائیڈز کا استعمال اورلیسن پلین کرنا سیکھا دیا تھا۔میں لڑکیوں کی جاب کے شدید خلاف تھی لیکن میری امی ہمیشہ کہتی تھیں کیرئیر بنانا بندوں سے ذیادہ لڑکیوں کے لئیے ضروری ہے۔پھر NTS پاس ہوگیا اور 2014 میں امی نے ریٹائرمنٹ لے لی اور میں نے سروس کا آغاز کیا(گدی نشین 😂)۔
میرے سروس کے پہلے دن سے امی ہر چیز میں میری راہنمائی کر رہی ہیں۔
پہلا دن : میں انٹروورٹ تھی لوگوں کے ساتھ کمیونیکیٹ کرنا میرے لئیے بہت مشکل تھا، گاؤں کا ماحول نئے لوگ اور اوپر سے اتنی بڑی ذمہ داری! میں نے گھر آتے ہی کہا میں جاب نہیں کر سکتی 😑
امی : “میں نے 36 سال سروس کی ہے مجھے پتا تھا تم 36 دن بھی نہیں کر سکو گی “ ایسی موٹیویشن جس سے میں ابھی تک ٹکی ہوئی ہوں۔فیلڈ میں کوئی بھی مشکل ہو امی کے پاس اس کا حل ہوتا ہے۔بچوں کو میرا پڑھانے کا طریقہ نہ سمجھ آئے تو امی سے راہنمائی لیتی ہوں ۔پیج پر بھی کوئی چیز پوسٹ کرنی ہو تو پہلے امی سے اپروول لیتی ہوں۔امی کا تجربہ اور آئیڈیائز زبردست ہیں۔ہر چیز میں میں امی کو فالو کرتی ہوں۔میری امی ایک زبردست ٹیچر ہیں۔میں روز ان سے کچھ نیا سیکھتی ہوں۔ڈیپارٹمنٹ میں لوگوں سے کیسے ڈیل کرنا ہے امی نے سیکھایا ،آئرن لیڈی 💛 جب پانچویں کا سینٹر کا امتحان ہوتا تھا اس وقت نقل کا کوئی کانسپٹ نہیں ہوتا تو امی بچوں کو گھر بلاتی تھی ، فری ٹیوشن !
شروع کے کچھ سال امی نے ہارڈ ایریا میں جاب کی پھر لوکل سکول”کہوٹہ C” میں ٹرانسفر کروا لی۔سب سے مزے کی بات Cسکول کی بقا میں جو کردار میری امی اور ان کی ساتھی ٹیچر نے ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے💛 وہ سکول ایک “دھرم سال” میں تھا اوقاف والوں نے عمارت کو خطرناک قرار دیا،اور کہا اگر آپ سکول رکھنا چاہتے ہیں تو عمارت آپ کو خود فراہم کرنی ہو گی جس پر میری امی اور ساتھی ٹیچر آنٹی نزہت نے 82-92 تک کرایہ پر عمارت لی جس کا کرایہ یہ خود ادا کرتی تھیں۔
میری امی بہت ذہین اور بہادر خاتون ہیں میں ان جیسا بننا چاہتی ہوں💛
#mothersday
Comments
Post a Comment