مار نہیں پیار
#سو_لفظی_کہانی #مار_نہیں_پیار ٹیچر نادر نے عمر کے پیٹ میں پینسل کا سکہ مار دیا ہے۔ درد سے کراہتے عمر کو دیکھ کر استانی نے زوردار تھپڑ نادر کے گال پر جڑ دیا۔ نادر کے والد سیاسی آدمی تھے۔پنچایت بلوا لی۔ پنچایت نے فیصلہ کیا کہ استانی نادر سے معافی مانگے۔ استانی نے معافی مانگ لی۔ دس سال بعد : بریگنگ نیوز : حکومت نے جسمانی سزا دینے پر پابندی لگا دی۔ نیچے پٹی میں خبر چل رہی تھی : جھگڑے کر دوران نادر نامی شخص نے اپنے کزن کو پیٹ میں چاقو مار دیا حراظفر