Posts

COViD schooling

  اسلام   علیکم   🙂 درس   و   تدریس   سے   منسلک   ہوئے   مجھے   ساتواں   سال   ہے   ۔   میں   ذیادہ   تر   سٹوڈنٹ   سینٹرڈ   لیسن   پلین   کرتی   ہوں   ۔   ان   سات   سالوں   میں میں   نے   یہ   سیکھا   ہے   کہ   کلاس   روم   کا   ماحول   جس   قدر   دوستانہ   اور   بچوں   کی   ضروریات   کے   مطابق   ہو   گا   نتائج   اتنے   ہی   زبردست   ہوں گے   ۔   بچوں   کے   لئے   ہر   چیز   نئی   ہوتی   ہے   جس   کو   وہ   خود   سے   ایکسپلور   کرنا   چاہتے   ہیں   ۔   بچے   قدرتی   طور   پر   انرجیٹک   ہوتے   ہیں   بطور استاد   ہمیں   اس   انرجی   کو   درست   سمت   میں ...

Home schooling learning by doing

Image
 اسلام علیکم  ☺️ ہوم سکولنگ کے حوالے سے ایک سرگرمی جو والدین اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں کر سکتے ہیں بچوں کو باغیچے میں لے کو جائیں اور کہیں کہ مشاہدہ کریں ان کو باغ میں کون کون سی چیزیں نظر آ رہی ہیں ؟؟ان چیزوں کے نام لکھیں اردو میں بھی اور انگریزی میں بھی پھر جن چیزوں کے نام ان کو نہیں لکھنے آتے وہ ان کو لکھنے سکھائیں ۔ بچوں کو باغ میں موجود کسی بھی چیز کے متعلق معلومات دیں مثال کے طور پر ذکر نظر تصویر بھنبھری کی ہے اب بچوں کو اس کا نام بتائیں بچوں کو کہیں آج ہم ڈریگن فلائیکی تصویر بنائیں گے اور اس پر ۵ سے ۱۰ سطریں لکھیں اور ڈریگن فلائی کے حوالے سے حاصل شدہ معلومات کی فہرست بنائیں  نام جاندار : سائز :  رنگ: ٹانگیں موجود ہیں :  ٹانگوں کی تعداد : پر موجود ہیں : پروں کی تعداد : مسکن (رہنے کی جگہ) :

آؤ اردو سیکھیں learning urdu

Image
 حروف تہجی💛 اردو حروف تہجی کی کل تعداد کے حوالے سے مختلف آراء ہیں  جو اہل علم “آ۔ء” کو حرف مانتے ہیں ان کے نزدیک تعداد52 یا53 ہے اور جو ان کو اعراب مانتے ہیں ان کے مطابق اصل 51 ہے ۔ میرے مطابق 51  والی راۓ ذیادہ معتبر ہے ۔ ان حروف میں 36 ہلکی آوازوں اور 15 بھاری حروف ہیں ۔ ہلکی آوازوں میں 4 مصوتے (vowles)ا-و-ی-ے اور 32 مصمتے (consonant )شامل ہیں اور بھاری حرف دوچشمی سے مل کر بنتے ہیں ان کی تعداد 15 ہے ۔  جس طرح انگریزی میں sky grass root letters ہوتے ہیں بالکل اسی طرح اردو میں فلکی یا عرشی ، فرشی اور اصلی حروف ہوتے ہیں ۔  اصلی حروف میں م اورتمام گول حروف آتے ہیں اور ان کو لائین سے تھوڑا نیچے لکھا جاتا ہے -س ن ل ی فرشی حروف لائین کے اوپر لکھے جاتے ہیں جیسے : ب،د،ے  فلکی حروف دونوں لائینز کو مس کرتے ہیں ا ک گ ط ظ #آؤاردوسیکھیں

شرارتی نو shrarti 9 Urdu haroof

Image
 شرارتی ۹  اردو حروفِ تہجی میں ۹ حروف ایسے بھی ہیں جن کی لفظی اشکال نہیں ہوتی ان حروف میں ا-د-ڈ۔ذ۔ر۔ڑ۔ز۔ژ۔و شامل ہیں ۔ یہ حروف اپنے سے پہلے آنے والے حرف سے تو جُڑ جاتے ہیں لیکن بعد میں آنے والے حروف کے ساتھ جوڑ کر نہیں لکھے جا سکتے اور اگلا حرف فاصلہ چھوڑ کر لکھا جاتا ہے۔ مثلاً : اب - بات  اب میں” ا” اپنے بعد آنے والے حرف “ب” کے ساتھ جوڑ کے نہیں لکھا گیا لیکن “بات” میں “ا” پہلے آنے والے “ب” کے ساتھ جوڑ کر لکھا گیا ہے  ۲-دانت ۔ بعد  ۳۔ڈالو ۔لڈو  ۴-ذخیرہ ۔گذشتہ  ۵۔ریل۔ حرا ظفر 😂 ۶۔پہاڑ ۔چڑیا ۷۔ زرخیز - اس میں دونوں حالتیں موجود ہیں  ۸۔ژ الہ باری ۔کژدم ۹۔وقت۔کوا #شرارتی۹ #آؤاردوسیکھیں

Best age for school urdu

 کورے کاغذ یار ۳ سال کے بچوں پر تو نماز تک فرض نہیں لیکن تم لوگوں نے ان ۳ سال کے بچوں پر ABC فرض کر دی ہے ۔ عمر کے اس حصے میں جب بچوں کو ماں کے پیار اور انفرادی توجہ کی سب سے ذیادہ ضرورت ہوتی ہے تم لوگ اپنے روتے بچوں کو سکول پھینک آتی ہو ؟ ۳ سال کے بچے کے لئے ماں کی گود سے بڑھ کر کون سی درسگاہ ہو گی ؟ اب وہ ٹیچر جس کی کلاس میں ۶۰ یا ۷۰ بچے ہوں وہ آپ کے بچے کو کیا توجہ دے پائے گی ؟ ایلیٹ کلاس کو چھوڑیں جب سے ECE کلاس شروع ہوئی ہے ہماری گاؤں قصبوں کی خواتین ۳ سال کے بچوں کو سکول چھوڑ آتی ہیں اگر غلطی سے کہہ دو کہ بچہ بہت چھوٹا ہے تو بول دیں گی۔   “مس جی کے کراں کر بھوں تنگ کرنا تساں بھالی کننو تھوڑی دیر روئی چپ کری گیسی”(میڈم کیا کروں گھر میں بہت تنگ کرتا ہے آپ اس کو بیٹھا لیں تھوڑی دیر رو کے چپ ہو جائے گا)  تو جس ایک بچے کو ماں نہیں سنبھال سکی ویسے ۳۰ کو ٹیچر پیار سے ۶ گھنٹے پڑھائے گی تو جناب خام خیالی ہے آپ کی۔جب یہی بچے بگڑ جاتے ہیں تو مائیں روتی آتی ہیں کہ “مس جی ماڑی کوئی گل نی بُجنا“( میری کوئی بات نہیں مانتا)  کوئی ان کو بتائے کہ جب اس کی تربیت کا وقت تھا ا...

Service rules

 ‎  ریگولرازیشن نہایت ہی دردناک فیز ہے اور تمام ہی کنٹریکٹ ٹیچرز کو اس سے گزرنا پڑتا ہے ۔سو قسم کے ڈاکومنٹس لگاؤ پھر ہو سکتا ہے جو ڈاکومنٹس آپ لگا رہے ہوں وہ پسند نہ آئیں کیونکہ ہمیں کہا گیا تھا کہ گلابی رنگ کی ACRs لگائی جائیں جب ہم وہ 4 سالہ ACRs جب سابق ہیڈ صاحبان سے فل کروا چکے تو دوسرا حکمنامہ ملا کہ اب ایک صفحے کی سفید ACR لگے گی 😒 کیا کر سکتے تھے نئے سرے سے ACR فل کروائی کیونکہ ریگولر بھی تو ہونا تھا نا ! اب ACRs کے بعد گزٹ نکلوانا تھا وہ بھی پچھلے 4 سال کا 💀 پھر بھی اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ فائل مکمل کرکے جمع کروا دی کیونکہ ہماری ساتھی ٹیچر کی فائل گم کر دی گی تھی اس کے بعد جب ریگولر آڈر ملے تو ہمارے 4 سال کھائے گئے تھے 😢 مطلب ہم نے اپنی زندگی کے 4 سال جو ادارے کو دئیے ان کی نظر میں ان سالوں کی کوئی وقعت ہی نہیں ؟؟؟  ‎اب تک زیرنظر قانون تقریباً تمام ٹیچرز کی نظر سے گزر چکا ہو گا لیکن ہمارے ادارے میں ہرکنٹریکٹ ٹیچر کو اپنی مرضی سے ریگولر کیا گیا ہے اب اس میں کسی کے 3 کسی کی 5سال سروس ضائع ہوئی کسی کی تو 9 سال لیکن نہ ہم اپنی اس حق تلفی پر بولتے ہیں نہ ہی ادار...

benevolent fund Punjab

 بناولٹ فنڈ  ‏ROP  کے بعد دوسری کٹوتیوں پر نظر دوڑائیں تو ماہانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے بناولٹ فنڈ کی مد میں کٹوتی کی جاتی ہے ۔ اور پینشن کے وقت یہ رقم کسی بھی صورت میں واپس نہیں کی جاتی ۔ یہ رقم جو ہر ماہ آپ کی تنخواہ سے کاٹی جاتی ہے مختلف صورتوں میں واپس کی جاتی ہے۔  ۱-بچوں کی شادی یا جہیز کے لئیے اور اگر آپ کے بچے نہ ہوں تو آپ اپنی دی ہوئی رقم کے اہل نہیں ۔  ۲- بچوں کے تعلیمی وظائف کی صورت میں وہ بھی اس شرط پر کہ آپ کے بچے 60% نمبر حاصل کریں ۔ اگر آپ کے بچے لائق نہیں ہیں تو آپ اپنی رقم کے حقدار نہیں ۔ مزید یہ کہ اس کے لئے بھی آپ کو فارم بھرنے ہوں گے ان کی تصدیق کروانی ہو گی اس کے بعد درخواست اگر منظور ہوئی تو چھ ماہ یا سال بعد آپ کو رقم ملے گی ۳- اس صورت میں تو لامحالہ پیسے مل جائیں گے لیکن اس کے لئے آپ کو فوت ہونا پڑے گا تب سرکار آپ کو آپ کی تجہیز و تکفین کے لئے فنڈز مہیا کرے گی۔آپ کی ذاتی ادا کی ہوئی رقم سے وہ بھی چند ہزار 😑 یہاں میں فیڈرل کے اداروں کی بات نہیں کر رہی کیونکہ ان کے لئے دوسرا پاکستان ہے  اب ایک سادہ سا حساب ہے ایک سرکاری ملازم کم ا...